چادر چڑھانے کے بعد نقوی نے ملک کے امن و امان کے لیے دعا کی۔چادر پیش کرنے کے بعد انجمن کمیٹی کی جانب سے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کے دستاربدی کی گئی۔
وزیر اعظم کا پیغام
خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 808 ویں عرس کے موقع پر پوری دنیا میں ان کے پیروکاروں کو مبارکباد اور نیک تمنائیں۔ دنیا کو انسانیت کا پیغام دینے والے اس عظیم صوفی بزرگ کو میں چادر بھیج کر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
بھارت ایک روحانی روایات کا ملک ہے اور ہمارے ملک کے صوفی سنتوں نے ہمیشہ اپنے نظریات کے ذریعے قوم کے ثقافتی تانے بانے کو مستحکم کرنے کی کوشش کی ہے۔
امن اور اتحاد کا ان کا پیغام ہمیں زندگی میں نظم و ضبط ، شائستہ اور سنجیدہ رہنے کی سیکھ دیتا ہے۔ خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 808ویں عرس میں درگاہ اجمیر شریف سے ملک کی خوشحالی کا متمنی ہوں۔