سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے شہر اجمیر میں شیخ عباسی تنظیم اجمیر کی جانب سے تین نومبر کو کایروشرام استھل میں101 جوڑوں کا نکاح ہوگا
عباسی سماج کے صدر حاجی شکیل عباسی کے مطابق اب تک 40 سے زیادہ جوڑوں کا رجسٹریشن ہوچکا ہے اس کے علاوہ عباسی تنظیم کے دفتر میں دلہنوں کے رجسٹریشن بھی کیا جا رہا ہے۔
عباسی سماج کی جانب سے یہ دوسری اجتماعی شادی کی تقریب عمل میں لائی جائے گی۔
تنظیم کے مطابق اجتماعی شادی کا مقصد مسلم طبقے میں فضول خرچی سے بچانا اور غریب خاندانوں کی مدد کر ان کی بیٹیوں کا اپنی تنظیم کے ذریعے نکاح کروانا اور ان کی خوشی میں شریک ہونا ہے
اس طرح کی اجتماعی شادی سے عام مسلم خوش ہیں اور لوگوں کا ماننا ہے کی مہنگائی کے اس دور میں اجتماعی شادی سے کم خرچ اور اپنی خوشیوں کو برقرار رکھا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ تنظیم کی جانب سے اس سے قبل بھی اکتالیس جوڑوں کا اجتماعی نکاح انجام دیا جا چکا ہے جس میں اجمیر درگاہ شریف خادموں کا تعاون بھی شامل تھا۔