ETV Bharat / city

ease covid restriction during urs in ajmer : اجمیر عرس کے دوران رات میں کووڈ پابندی میں نرمی کرنے کا مطالبہ

رضا اکیڈمی نے راجستھان کے وزیر اعلیٰ، کانگریس صدر و مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور کو خط لکھ کررات کو عرس کی رسومات ادا کرنے پر لگی پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔

Raza Academy founder Alhaj Muhammad Saeed Noori

author img

By

Published : Feb 5, 2022, 3:50 PM IST

مشہور صوفی بزرگ خواجہ معین الدین حسن چشتی رحمت اللہ علیہ کا 810 واں عرس اجمیر میں شروع ہو گیا ہے۔ لیکن حکومتی ہدایات کے مطابق رات 8 بجے سے درگاہ کے احاطے کو خالی کر دیا جاتا ہے اور رات کو عرس کی رسومات ادا کرنے پر مکمل پابندی ہے۔ جس کی وجہ سے زائرین کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ویڈیو

اس معاملے میں رضا اکیڈمی کے بانی الحاج محمد سعید نوری Raza Academy founder Alhaj Muhammad Saeed Noori نے بتایا کہ انہوں نے کانگریس صدر سونیا گاندھی، مرکزی اور ریاستی وزراء کو زائرین کی سہولت کے لیے خط لکھ کر عرس کی تمام رسومات کا اہتمام کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Rajnath Singh Presents 'Chadar' for Offering at Ajmer Dargah: راج ناتھ سنگھ نے نے اجمیر درگاہ پر چادر پیش کی

رات 8 بجے سے درگاہ کے احاطے میں محفل سماع کے ساتھ ساتھ درگاہ پر حاضری پر عائد پابندی ہٹانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔ نوری نے کہا کہ جب سے غریب نواز کا عرس شروع ہوا ہے رضا اکیڈمی مسلسل زائرین کی خدمت میں مصروف ہے۔ اگر ریاستی حکومت خواجہ صاحب کے عرس میں لگائی گئی پابندیوں کو نہیں ہٹاتی ہے تو رضا اکیڈمی اس معاملے کو جے پور ہائی کورٹ لے جائے گی۔ تاکہ غریب زائرین کو سہولیات میسر ہو سکیں۔

غور طلب ہے کی راجستھان گہلوت حکومت نے کووڈ 19 ہدایت نامہ کے مطابق رات گیارہ بجے سے صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ کر رکھا ہے جس کی وجہ سے اجمیر شریف درگاہ پہنچنے والے زائرین کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جسکی وجہ سے درگاہ سے عقیدتمند حکموت سے ناراض ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.