راجستھان میں ریٹ امتحان کے دوران آج یعنی 26 ستمبر کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک انٹرنیٹ بند رہے گا۔ اس کے لئے راجستھان حکومت نے تمام ضلع انتظامیہ کو ضرورت کے مطابق فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اجمیر ڈویژن کمشنر نے انٹرنیٹ بند رکھنے کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔
- مزید پڑھیں: جے پور: سڑک حادثے پر وزیراعلی کا اظہار غم
- آسام بربریت واقعہ: پولیس کے ظلم وستم کے خلاف ایس آئی او کا ملک گیر احتجاج
معلوم ہوکہ آج 26 ستمبر کو راجستھان میں ریٹ کے امتحانات میں 16 لاکھ 51 ہزار کے قریب امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ جس کےمدنظر گہلوت حکومت نے انٹرنیٹ خدمات بند کرنے کا فیصلہ لیا ہے تو وہی تمام امیدواروں کو مفت سفر کی سہولیات بھی فراہم کرائی ہے۔