ETV Bharat / city

اجمیر: اے ایس آئی بابو لال رشوت لیتے گرفتار

اجمیر کے رام گنج پولیس اسٹیشن کے اے ایس آئی بابو لال کو اے سی بی کی ٹیم نے 15 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

acb arrest
اجمیر: 'اے ایس آئی بابو لال رشوت لیتے گرفتار'
author img

By

Published : Oct 27, 2020, 9:38 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع اجمیر سے اینٹی کرپشن بیورو نے ایک بدعنوان افسر کو گرفتار کر لیا ہے۔ اینٹی کرپشن بیورو کے ڈی ایس پی مہیپال چودھری نے بتایا کہ' تھانہ میں زمین کے جعلی دستاویزات کے مقدمے میں ملوث رشبھ نامی نوجوان سے بابولال نے 1 لاکھ کی رقم طلب کی تھی، جس کی پہلی قسط آج 15 ہزار دی گئی تھی۔

اجمیر: اے ایس آئی بابو لال رشوت لیتے گرفتار

افسر نے بتایا کہ اے ایس آئی بابو لال کی اے سی بی چیک پوسٹ پر شکایت موصول ہوئی تھی، تصدیق کے بعد آج تھانہ کے باہر بنے کیبن پر شکایت کرنے والے ریشبھ سے 15ہزار رشوت لینے والے بابولال کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا اور نقدی بھی قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

اجمیر: شاطر چور گروہ کا پردہ فاش

عہدیداروں نے بتایا کہ ہمیں کسی اور افسر کی ملی بھگت سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، لیکن اگر کوئی دوسرا افسر شامل پایا گیا تو اس کو بھی نہیں بخشا جائے گا، وہیں اے سی بی ٹیم بدعنوان اے ایس آئی کو کل عدالت میں پیش کریگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.