ETV Bharat / city

اجمیر میں کورونا کے 58 نئے مثبت معاملے

ریاست راجستھان کے اجمیر ضلع میں 58نئے مثبت معاملات کی تصدیق کے ساتھ ہی ضلع میں عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3817ہو گئی ہے۔

اجمیر میں کورونا کے 58 نئے مثبت معاملے
اجمیر میں کورونا کے 58 نئے مثبت معاملے
author img

By

Published : Aug 26, 2020, 8:36 PM IST

راجستھان کے اجمیر ضلع میں بدھ کی صبح عالمی وبا کورونا وائرس کے58 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے ضلع میں کورونا انفیکشن سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 3817 ہوگئی ہے۔

محکمہ صحت نے بتایا کہ نئے معاملوں میں ضلع کے نصیرآباد اور پشکر میں پانچ پانچ معاملے سامنے آئے ہیں۔ میڈیکل افسر ڈاکٹر ونے کپور نے بتایا کہ نصیرآباد سول شعبہ سے اب تک کورونا کے 163 معاملے سامنے آچکے ہیں جن میں 52 سرگرم معاملے ہیں۔

تیرتھ راج پشکر میں رضاکارانہ تین روزہ لاک ڈاؤن کے دوسرے دن کورونا کے پانچ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ میڈیکل افسر ڈاکٹر آر کے گپتا نھے بتایا کہ نئے معاملوں میں کیشو نگر سے اکیس سالہ نوجوان، یگیہ گھاٹ سے 79 سالہ بزرگ شخص، فرینڈس کالونی سے 52 سالہ ٹیچر، وراہ گھاٹ سے تیس سالہ خاتون اور چھوٹی بستی سے پچاس سالہ ایک شخص شامل ہیں۔

ضلع میں اب تک کورونا جانچ کے لئے 84 ہزار 342 لوگوں کا نمونہ لیا گیا جن میں اب تک 3817 اس سے متاثر پائے گئے جن میں 3256 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: میگھالیہ میں کورونا کے 21 نئے معاملے، مزید چار متاثر صحت یاب

واضح رہے کہ ملک بھر میں عالمی وبا کورونا وائر سے 32لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں سے 25لاکھ کے قریب صحت یاب ہو چکے ہیں ہیں وہیں اس وائرس سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد 60ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.