ملک بھر کی مختلف ریاستوں سے اجمیر شریف کے اس فاتحہ میں شرکت کرنے زائرین پہنچے حالانکہ ابھی تک درگاہ شریف میں زائرین کے داخلے پر پابندی ہے لیکن عقیدت مندوں نے درگاہ کے باہر سے ہی چھٹی شریف کے فاتحہ میں شرکت کی۔ صبح 9 بجے فاتحہ شروع ہوا، جس میں چشتیہ شجرہ پڑھا گیا اور ملک میں پھیلی کورونا وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔
تلاوت کلام الہی سے فاتحہ کا آغاز کیا گیا اور خانقاہی فریاد پڑھی گئی۔ دعا میں شریک عقیدت مندوں نے حکومت ہند اور گہلوت حکومت سے التجا کی ہے کہ مذہبی مقامات کو جلد از جلد کھولا جائے تاکہ اللہ کی عبادت سے کوئی محروم نہ رہے اور ولیوں کی بارگاہ میں اپنے دکھ تکلیف کی دعا مانگ سکے۔
