روحانیت کے مرکز اجمیر شریف درگاہ میں ممبئی کے فخرملت پیر حاجی عبدالمنان شیخ نے حاضری دی، جہاں انہیں حاجی سید عارف حسین اشرفی عثمان چشتی نے سلطان الہند حضرت خواجہ سید معین الدین چشتیؒ کی بارگاہ میں زیارت کرائی۔
عرس مکمل ہونے کے بعد خواجہ صاحب کے دربار میں عبدالمنان شیخ نے شکرانہ ادا کیا اور سرواڑ شریف درگاہ پہنچے، جہاں انہوں نے حاضری دے کر آستانہ شریف پر عقیدت کے پھول پیش کیے۔
غور طلب ہے کہ اسلامی مہینہ رجب کی 29 تاریخ کو سرواڑ درگاہ کے باب عبدالمنان پر عرس کا جھنڈا پیش کیا جاتا ہے اور شعبان مہینے کی9 تاریخ کو عرس کے اختتام ہونے پر اتار لیا جاتا ہے۔ ان دونوں رسم و روایت کو کئی برسوں سے پیر حاجی عبدالمنان شیخ اپنے ہاتھوں سے ادا کرتے آرہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس جھنڈے پر سونے کی نقاشی کی گئی ہے۔