ملک بھر میں آج بہوجن کرانتی مورچہ کی ہدایت پر پورے بھارت بند کا اعلان کیا گیا، این آر سی اور سی اے اے کی مخالفت میں اجمیر میں بھی مسلم علاقوں میں بازار بند رکھے گئے۔
مودی حکومت کے فیصلوں سے ناراض عوام کے غصے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ایک طرف جہاں این آر سی اور سی اے اے کو لے کر عوام گھروں سے نکل کر سڑکوں پر اتر آئی ہے تو وہیں ملک کے مختلف شہروں کے بازاروں میں راہگیروں کی آمدرفت میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔
اسی طرح ریاست راجستھان کے اجمیر کے درگاہ علاقے میں بہوجن کرانتی مورچہ کی ہدایت پر بند کا مسلم علاقوں میں خاصا اثر دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: انوراگ اور ورما کو انتخابی مہم سے ہٹانے کا حکم
اطلاع کے مطابق ضلع انتظامیہ اور پولیس اہلکاروں کو کسی بھی تنظیم نے اجمیر بند کی اطلاع نہیں دی تھی اور نہ ہی کسی نے ذمہ داری لی اس کے باوجود اجمیر کے تاجروں نے اپنی ذمہ داری پر بازار بند رکھ کر این آر سی اور سی اے اے کا خلاف احتجاج کیا۔