ETV Bharat / city

ناگور: دو ٹرکوں میں تصادم، چار افراد ہلاک - ناگور میں سڑک حادثہ

ضلع ناگور میں لاڈنو - ڈیڈوانہ کے درمیان باکلیہ گاؤں کے قریب سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ ایک شخص شدید طور سے زخمی ہو گیا ہے۔ لاشوں کی شناخت کرنے کی کوشش جاری ہے۔

Nagore: Two trucks collide
ناگور: دو ٹرکوں میں تصادم
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 12:33 PM IST

ریاست راجستھان کے ضلع ناگور سے گزر رہے کشن گڑھ ہنومان گڑھ قومی شاہراہ پر ایک زبردست سڑک حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک شخص شدید طور پر زخمی ہو گیا ہے۔

دو ٹرک میں خطرناک تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ دو افراد کی جل جانے سے موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ دو افراد نے ہسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔

زخمی شخص کو علاج کے لیے جےپور ریفر کیا گیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی لاڈنو کے تھانہ انچارج گنیش رام اور ڈیڈوانہ کے اے ایس پی موقع پر پہنچے۔

ویڈیو

یہ بھی پڑھیں:

پائلٹ کی حمایت میں تین ضلعی صدور کا استعفیٰ

آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ کی مدد لی گئی۔ دونوں ٹرکوں کو سڑک سے ہٹا دیا گیا ہے۔ ایک ٹرک اجمیر کی جانب سے آ رہا تھا تو دوسرا ٹرک گنگا نگر کی جانب سے آ رہا تھا۔ ایک ٹرک میں گندم اور دوسری میں بجری تھی۔

پولیس کے مطابق متوفی کی لاش بری طرح سے جھلس جانے کی وجہ سے فی الحال ان کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔ گاڑی کے بمبروں سے ان کی شناخت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.