ETV Bharat / city

اجمیر: یک روزہ دورے پر اجمیر شریف درگاہ پہنچے وزیر زماں خان

author img

By

Published : Jul 17, 2021, 2:21 PM IST

بہار کے اقلیتی بہبود کے وزیر محمد زماں خان اپنے ذاتی مذہبی یک روزہ دورے پر اجمیر شریف درگاہ پہنچے، جہاں انہوں نے عالمی مشہور حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی بارگاہ میں حاضری دی اور بہار کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا مانگی۔

Minister Zaman Khan reached Ajmer Sharif Dargah on a one-day visit
یک روزہ دورے پر اجمیر شریف درگاہ پہنچے وزیر زماں خان

بہار حکومت میں وزیر بننے والے مسلم رہنما محمد زماں خان بہوجن سماج پارٹی چھوڑ کر جنتا دل یونائٹیڈ میں شامل ہوئے تھے۔ انہوں نے بہار کی چین پور اسمبلی سیٹ پر چوبیس ہزار دو سو چورانوے ووٹوں سے جیت کر کامیابی حاصل کی۔ صوفی حضرت خواجہ معین الدین چشتی رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں اسی کامیابی کا شکرانہ ادا کرنے وہ اجمیر پہنچے تھے، جہاں انہوں نے خواجہ غریب نواز کے مزار اقدس پر حاضری دی اور اپنی صحت، تندرستی اور سلامتی کی دعا مانگی۔

زماں خان نے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ خواجہ صاحب کی دعاؤں کے صدقے بہار کے اقلیتی بہبود وزیر کا ذمہ ملا ہے۔ اس لیے وہاں کی عوام کے لیے ہر ممکن ترقیاتی اور فلاحی کام انجام دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اجمیر: درگاہ سے متصل جہاں آراء کا مزار

زماں خان کے مطابق وزیراعلیٰ نتیش کمار تمام مسلم قوم کی امیدوں پر کھرا اترے ہیں۔ بہار میں مسلم قوم کے لئے خصوصی تعلیم و تربیت اور ترقیاتی کاموں کو عملی جامہ پہنایا گیا ہے۔

زماں خان نے وزیر اعلیٰ کی صحت یابی کی بھی دعا مانگی۔ زماں خان کو خواجہ صاحب کے دربار میں سید انور سعادت فریدی نے زیارت کرائی اور دستار بندی کرکے دربار کا تبرک پیش کیا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.