سلطان الہند کی بارگاہ میں دعا میں اٹھائے ہاتھ اور لبوں پر نعرے رسالت بلند کرتے یہ ہیں۔ ممبئی قائد ملت الحاج محمد سعید نوری, رضا اکیڈمی کے سربراہ ہیں اور انہیں کی قیادت میں ممبئی سے اجمیر تیس ممبرز کا قافلہ پہنچا تھا جہاں اجمیر شریف درگاہ انجمن سید زادگان کی جانب سے نظام گیٹ پر ان کا خیر مقدم کیا گیا۔
خادم درگاہ اجمیردرگاہ کے خادم سید عرفان چشتی نے رضا اکیڈمی کے قافلے کو زیارت کروائی اور دربار کا تبرک نذر کیا۔
اسی طرح انجمن سید زادگان کی جانب سے بھی ان سب کی دستار کی گئی۔