راجستھان میں اجمیر کی الورگیٹ تھانہ پولیس نے کروڑوں روپے ہڑپنے والی ایک کمپنی کے فرار ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا ہے۔
تھانہ افسر سنیتا گرجر نے بتایا کہ الورگیٹ تھانے میں ایک مقدمہ درج ہے جس میں بی سی اور ایف ڈی کے نام پر شہر کے ہزاروں افراد کے کروڑوں روپے ہڑپنے کا معاملہ درج ہے۔ اسی معاملے میں کمپنی کے ڈائریکٹر سنجے کوشک (55) گنگا سدن بیچھلا روڈ اجمیر کو پولیس نے آج گرفتار کرلیا۔ یہ ساتواں ملزم ہے۔ اس سے پہلے کمپنی سے جڑے ایک ہی خاندان کے چھ اراکین پرمود، وجے، وکاس، گیتا، کرن گپتا کو پولیس گرفتار کرچکی ہے جو عدالتی تحویل میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئندہ ہفتے برطانیہ میں کووڈ 19 ویکسین ہوگی دستیاب
واضح رہے کہ الورگیٹ علاقے میں فعال رہے ان کمپنی مالکوں نے لوگوں کے کروڑوں روپے جمع کئے تھے اور بعد میں اچانک غائب ہو گئے۔ اس سلسلے میں پیسے جمع کرنے والوں نے کافی دنوں تک ہنگامہ اور مظاہرہ بھی کیا تھا۔