ETV Bharat / city

فیصل پٹیل کی اجمیر درگاہ میں حاضری - احمد پٹیل کے صاحبزادے فیصل پٹیل اردو نیوز

کانگریس پارٹی میں اہم کردار ادا کرکے گاندھی فیملی سے بے حد قربت رکھنے والے احمد پٹیل کے صاحبزادے فیصل پٹیل نے اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دی۔

احمد پٹیل کے صاحبزادے فیصل پٹیل نے اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دی

author img

By

Published : Jan 22, 2021, 12:53 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر شریف میں کانگریس پارٹی کی سیاست میں اہم رول ادا کرنے والے اور گاندھی فیملی سے بے حد نزدیکی رہنے والے مرحوم احمد پٹیل کے فرزند فیصل پٹیل نے اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دی۔

اس موقع پر فیصل پٹیل نے اپنے قریبی رشتہ داروں کے ساتھ صوفی حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؓ کی مزار پر عقیدت کی چادر پیش کی اور گل پوشی بھی کی۔

فیصل پٹیل نے اجمیر شریف درگاہ میں حاضری دی

خواجہ صاحب کے آستانے شریف میں فیصل نے اپنے خاندان کی سلامتی اور والد احمد پٹیل کے لیے خاص دعائیں کیں۔

درگاہ شریف میں خادموں کی انجمن سید زادگان کے سیکریٹری سید واحد حسین انگارہ شاہ نے فیصل پٹیل اور ان کے ساتھیوں کو زیارت کرائی اور دستار بندی کرکے دربار کا تبرک پیش کیا۔

درگاہ میں حاضری کے بعد فیصل پٹیل نے جامع مسجد شاہجہانی میں نماز ادا کی۔

واضح رہے کہ اس درمیان انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے بھی انکار کردیا اور کہا کہ یہ ان کا ذاتی اور مذہبی دورہ ہے، جس کے تحت وہ خواجہ صاحب کی بارگاہ میں حاضری کے مقصد سے آئے ہیں۔

فیصل پٹیل کی درگاہ زیارت کے دوران کچھ مقامی کانگریسی رہنماؤں ان سے ملاقات بھی کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.