کورونا دور میں جہاں ایک طرف ڈاکٹرز اپنی جان پر کھیل کر لوگوں کی جان بچانے کا کام کر رہے ہیں تو وہی اجمیر کے ڈاکٹر شیوم نے ایک شخص پر کار چڑھا کر اس کو شدید زخمی کر دیا۔
موقع پر موجود لوگوں نے ڈاکٹر کی کار کے نیچے دبے زخمی شخص کو باہر نکالا اور جواہر لال نہرو ہاسپٹل پہنچایا۔
یہ بھی پڑھیں: امیتابھ کے لیے اجمیر میں دعا
ڈاکٹر شیوم نے زخمی مریض اور اس کے رشتے دار کو یقین دلایا کہ زخمی مریض کا مکمل علاج کا خرچ اٹھائےگا لیکن اس کے خلاف پولیس میں کوئی شکایت نہیں دی جائے۔
زخمی شخص کے رشتےدار محمد ناصر کے مطابق ڈاکٹر نے پانچ دن تک مریض کا کوئی حل چال تک نہیں پوچھا اور انہیں دھوکے میں رکھا، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ مریض کا ٹوٹا ہوا پیر اب سڑنے لگا ہے۔ اب یہ بدبو مارنے لگا ہے، لیکن ابھی تک ڈاکٹر نے ان کی کوئی مدد نہیں کی ہے۔