ریاست راجستھان میں ان دنوں ایک طرف سردی کا ستم برقرار ہے تو وہیں اجمیر شریف آنے والے زائرین کی تعداد میں کسی طرح کی کمی نظر نہیں آرہی۔
اجمیر شریف درگاہ میں ملک بھر سے زائرین پہنچے ہوئے ہیں جبکہ راجستھان میں درجہ حرارت چار ڈگری سے نیچے جا چکا ہے، ان سب کے باوجود سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی بارگاہ میں کثیر تعداد میں زائرین دیکھے جارہے ہیں۔
حضرت خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں زائرین دھوپ سیکھ رہے ہیں، ایسے میں کوئی قرآن مجید کی تلاوت کر رہا ہے تو کوئی دعا مانگ رہا ہے، زائرین خواجہ کو ایسے میں نہ سرد لہروں کا خوف ہے نہ ہی ٹھنڈ سے سکڑنے کا ملال زائرین کو خواجہ صاحب کا روحانی فیض مل رہا ہے اور وہ زیارت کر سکون حاصل کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں:آوارہ گائیوں کے تحفظ کے لیے انتظامیہ مستعد
اطلاع کے مطابق راجستھان میں سردی اور کہرے کی وجہ سے 25 ٹرینوں کو رد کیا گیا ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے تقریبا 19 ضلعوں میں برفباری کے انتباہ کی خبر دی گئی ہے۔