ETV Bharat / city

Unani Medicine Hospitals: اجمیر کے یونانی اسپتال کو خالی کرانے سے متعلق حکمنامہ کو واپس لینے کا مطالبہ - حکومت کے حکنمامہ پر غریب نواز فاؤنڈیشن کا اعتراض

اجمیر کے گنج علاقے میں واقع یونانی اسپتال میں روزانہ 800 مریض علاج کراتے ہیں۔ کووڈ 19 کے دورمیں مذکورہ اسپتال سے وبا سے بچاؤ کے لیے دوا تقسیم کرنے کو لے کر مختلف پروگرامز بھی منعقد کیے گئے تھے۔ قرب و جوار کے علاقوں کے مریضوں کو بھی کووڈ کے دور میں کافی فائدہ ہوا۔ Unani Medicine Hospitals in Ajmer

یونانی اسپتال
یونانی اسپتال
author img

By

Published : Jan 25, 2022, 12:03 PM IST

غریب نواز خدمت فاؤنڈیشن اور بے بی این جی او نے ڈائریکٹوریٹ آف آیوروید ڈپارٹمنٹ کی جانب سے اجمیر کے درگاہ علاقہ گنج سے یونانی ہاسپٹل خالی کرنے کے حکم پر اعتراض کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اگر آیوروید ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جلد ہی احکامات واپس نہیں لیے گئے تو احتجاج کا بھی انتباہ دیا ہے۔ Unani Medicine Hospitals in Ajmer

یونانی اسپتال
اجمیر کے گنج علاقے میں واقع یونانی اسپتال میں روزانہ 800 مریض علاج کراتے ہیں۔ کووڈ 19 کے دورمیں ہاسپٹل سے وبا سے بچاؤ کے لیے دوا تقسیم کرنے کو لے کر مختلف پروگرامز بھی منعقد کیے گئے تھے۔ قرب و جوار کے علاقوں کے مریضوں کو بھی کووڈ کے دور میں کافی فائدہ ہوا۔

اب جبکہ عوام کورونا وبائی مرض کی تیسری لہر سے خوفزدہ ہیں تو ڈائریکٹوریٹ آف آیوروید نے یکم فروری تک یونانی دواخانہ کو خالی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔

مرکز کی نریندر مودی حکومت نے حال ہی میں محکمۂ آیوش کی جانب سے اس اسپتال پر 42 لاکھ روپے کے ترقیاتی کام کیے گئے ہیں۔ آنے والی اسکیم کے تحت مریضوں کو بھی ہاسپٹل میں داخل بھی کیا جائے گا۔ لیکن ریاست کی گہلوت حکومت یکم فروری تک اس اسپتال کو خالی کروانا چاہتی ہے۔ اس حکم کے خلاف غریب نواز خدمت فاؤنڈیشن نے خبردار کیا ہے کہ اگر ریاستی حکومت نے اپنے احکام کو جلد واپس نہ لیا تو احتجاج کیا جائے گا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس اسپتال کے خالی ہونے سے ایک طرف بزرگ اور بیمار مریضوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا تو دوسری طرف 42 لاکھ کے ترقیاتی کام بھی ضائع ہو جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.