چشتی نے نریندر مودی کو واقف کرایا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے حج پر جانے والوں کے لئے ریٹرن فائل کرنے کی پابندی کئی عازمین حج کو حج سے محروم کر دے گی۔ اس لیے مرکزی حکومت کی طرف سے ریٹرن فائل کیے بغیر حج پر جانے کی پہلے کی طرح اجازت دی جائے کیونکہ حج پر جانے والے بیشتر عازمین حج غیرتعلیم یافتہ اور غریب ہوتے ہیں اور اپنی سخت محنت کی کمائی سے حج پر جاتے ہیں۔ ایسی صورت میں وہ ریٹرن فائل کروا سکیں گے۔
انہوں نے مسٹر مودی سے عازمین حج کے لئے ریٹرن فائل کرنے کی پابندی مکمل طور پر ختم کرنے کی ہدایت جاری کرنے کی درخواست کی۔