ریاست راجستھان میں اب دن بہ دن جرائم پیشہ افراد میں اضافہ ہو تا جا رہاہے۔ اجمیر کے کشن گڑھ میں سر عام گولی چلنے سے ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
کشن گڑھ کے بازار میں اچانک گولی چلنے اور چیخ و پکار سے سنسنی پھیل گئی، دیکھتے ہی دیکھتے دو بائیک سوار بدمعاش نے ایک شخص پر پانچ راؤنڈ گولی چلا دی۔چار گولی سینہ میں اور ایک گولی سر میں لگی جس کے سبب بھاگ چند چوٹیاں کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ بدمعاش فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
مزید پڑھیں:
زمین تنازع میں پجاری کو زندہ جلایا، ملزم گرفتار
بتایا جاتا ہے کی بھاگ چند چوٹیاں کانگریسی رہنما بھنور سنگھ کا اہم گواہ تھا۔فی الحال موقع پر پہنچی پولیس نے موقع کا معائنہ کر کے بدمعاشوں کی تلاشی کے لیے ضلع اجمیر کے سرحد کی ناکہ بندی کردی ہے۔