ETV Bharat / city

نجی چینل کے صحافی کے خلاف مقدمہ درج

ایک نجی نیوز چینل کے صحافی نے سلطان الہند حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کے خلاف نازبیا الفاظ کا استعمال کیا جس کے خلاف ملک بھر میں عقیدت مندوں میں غصہ پایا جاتا ہے۔

نجی چینل کے صحافی کے خلاف مقدمہ درج
نجی چینل کے صحافی کے خلاف مقدمہ درج
author img

By

Published : Jun 17, 2020, 8:36 PM IST

ریاست راجستھان کے شہر اجمیر شریف میں واقع درگاہ کے نمائندوں نے مل کر ایسے ہی ایک نیوز چینل کے اینکر کو سبق سکھانے کے لیے درگاہ تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے۔

نجی چینل کے صحافی کے خلاف مقدمہ درج

ایک نجی نیوز چینل کے صحافی نے حضرت خواجہ غریب نوازؒ کی شان میں غلط الفاظ استعمال کئے جس سے کروڑوں عقیدتمندوں کے دل کو ٹھیس پہنچی۔ اس تعلق سے لوگوں نے پولیس میں کیس درج کروایا ہے۔

اجمیر شریف کے علاوہ ملک بھر کے شہروں میں مختلف تنظیموں کے علاوہ جماعت مصطفی اے رضا، دارالعلوم دیوبند، رضا اکیڈمی اور مہاراشٹر کی شیو سینا اور یوا سینا نے بھی اینکر کے خلاف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا معاملہ درج کروایا ہے۔

اجمیر درگاہ تھانہ میں بھی درگاہ دیوان اور خادموں کی دونوں انجمن نے مل کر پولیس میں اینکر کے خلاف رپورٹ درج کروائی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.