ETV Bharat / city

راجستھان: خواجہ کے دربار میں سید شاہنواز حسین کی حاضری - shahnwaz in ajmer dargah

بی جے پی کے رہنما سید شاہنواز حسین کے ایم ایل سی بننے کے بعد بہار کی سیاسی سرگرمیاں تیز ہوتی نظر آرہی ہیں۔ ان دونوں بڑی ذمہ داریوں کا شکرانہ ادا کرنے کے لیے سید شاہنواز حسین اجمیر شریف درگاہ حاضری دینے پہنچے ہیں۔

shahnwaz in ajmer dargah
راجستھان: خواجہ کے دربارمیں سید شاہنواز حسین کی حاضری
author img

By

Published : Feb 14, 2021, 6:11 PM IST

شاہنواز حسین خواجہ غریب نواز کے عرس کے پہلے روز درگاہ پر حاضری دینے پہنچے، جہاں ان کے ساتھ مقامی بی جے پی رہنما بھی موجود تھے۔ سید شاہنواز دوپہر کے وقت خواجہ صاحب کے دربار میں حاضری دینے پہنچے جن کی حفاظت کے لیے پولیس کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

راجستھان: خواجہ کے دربارمیں سید شاہنواز حسین کی حاضری

شاہنواز حسین نے درگاہ کی زیارت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بتایا کہ 'وہ اجمیر شریف خواجہ صاحب کا شکرانہ ادا کرنے پہنچے ہیں اور ساتھ ہی اب وہ بہار کی چودہ کروڑ عوام کی خدمت کی نیت سے ہر ممکن عمل انجام دیں گے'۔

مزید پڑھیں: راجستھان میں کورونا کے 110 نئے کیسز، ایک مریض کی موت

شاہنواز حسین نے وزیر اعظم نریندر مودی امت شاہ اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کا بہار کی ذمہ داری سونپے جانے پر شکریہ ادا کیا۔ سید شاہنواز حسین اور ان کے ساتھ آئے تمام مہمانوں کو درگاہ کی زیارت شیخ دولت علی نے کرائی اور دستار بندی کے بعد دربار کا تبرک پیش کیا، اس موقع پر انجمن شیخ زادگان کے صدر اور سیکریٹری احتشام چشتی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.