حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتی کی درگاہ میں اب خاص و عام سبھی زائرین کے لیے درگاہ کی ویڈیو پرپا بندی۔
اطلاع کے مطابق درگاہ کمیٹی نے اس تعلق سے درگاہ کے احاطہ میں جگہ جگہ بینر لگا دیے ہیں، جس میں صاف لکھا ہے کی درگاہ میں ویڈیو کلپ نہ بنا ئیں۔
ملک اور برصغیر سے خواجہ غریب نواز کے چاہنے والے اجمیرشریف پہنچتے ہیں, ہرایک زائرین کی خواہش ہوتی ہے کہ خواجہ غریب نواز کی بارگاہ میں حاضری دے، اور اس حاضری کے موقع پر ایک تصویر اپنے موبائل میں قید کر لیں۔
زائرین اپنی زیارت کے سفر کو ان یادگار لمحوں کو اپنے موبائل میں ویڈیو کے ذریعے قید کرلیتے ہیں, لیکن اب ان یادگار لمحوں کو موبائل میں قید کرنا ممکن نہیں ہو پائے گا۔
اسی تعلق سے درگاہ کمیٹی نے درگاہ کے مختلف مقامات پر بینر لگا دیے ہیں، جس پر صاف لکھا ہے کی ویڈیو کلپ نہ بنائیں, درگاہ کمیٹی کے اس طرح کے فیصلے سے درگاہ کے خادموں میں ناراضگی ہے۔
درگاہ کمیٹی کے اس فرمان سے نہ صرف خادم ناراض ہیں بلکہ زائرین میں بھی ناراضگی دیکھی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ درگاہ کمیٹی نے اس سے قبل ویڈیو کیمرہ اور فلم کی شوٹنگ پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔
لیکن موبائل سے کلیپنگ بنانے پرپابندی کی بات کولے کر درگاہ کمیٹی کے اس فیصلے کو تغلقی فرمان قراردیاجارہا ہے۔