ETV Bharat / city

اجمیر میں بابا فرید کا چلہ شریف زائرین کے لیے کھول دیا گیا - قطب الدین بختیار

راجستھان کے اجمیر میں مشہور صوفی حضرت بابا فرید الدین گنج شکر مسعود رحمۃ اللہ علیہ کا مزار عام زائرین کے لئے کھول دیا گیا۔

rj_ajm_01_baba_farid_urs_pkg_rjur10001
اجمیر میں بابا فرید کا چلہ شریف زائرین کے لئے کھول دیا گیا
author img

By

Published : Aug 15, 2021, 1:40 PM IST

عالمی مشہور صوفی حضرت بابا فرید الدین گنج شکر مسعود رحمۃ اللہ علیہ کا 779 واں عرس مبارک پاکستان کے پاکپتن شریف میں منعقد کیا جارہا ہے۔ ایسے میں بھارت کے اجمیر شریف میں بھی بابا فرید کے دادا پیر حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی درگاہ میں بابا فرید کا چلہ شریف بھی زائرین کے لئے کھولا گیا ہے۔

اجمیر میں بابا فرید کا چلہ شریف زائرین کے لئے کھول دیا گیا

حضرت خواجہ غریب نواز رحمتہ اللہ علیہ کی مزار مبارک کے نزدیک زمین دوز اس چلہ مبارک کی حاضری کے لئے عقیدت مندوں کی لمبی لائنیں لگ جاتی ہے۔ خادموں کی جانب سے زائرین کو زیارت کرائی جاتی ہے اور بابا فرید کے چلا شریف میں سال بھر رکھیں شکر کو تبرک کے طور پر دی جاتی ہے۔

بابا فرید حضرت قطب الدین بختیار کاکی رحمۃ اللہ علیہ کے مرید ہیں۔ اجمیر شریف میں بابا فرید نے اپنے دادا پیر حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے دربار میں چالیس روز کا چلا کیا تھا اور اللہ کی رضا حاصل کی تھی۔ یہی وجہ ہے کہ ہر سال محرم کی چار تاریخ کو بہتر گھنٹوں کے لیے چلا شریف کھولا جاتا ہے، رواں برس 779 واں عرس مبارک کی رسم ادا کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: سونیا گاندھی نے اجمیر شریف درگاہ کے لئے بھیجی چادر

محرم کو بابا فرید کے عرس کے موقع پر عقیدت مند نظر و نیاز دلاتے ہیں اور اپنی زندگی میں خوشیوں کی دعا کرتے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.