افغانستان میں جاری جھڑپوں میں فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کی ہلاکت پر ملک بھر میں صحافیوں اور عام لوگوں میں سخت غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
میڈیا اہلکار محمد نذیر قادری کے مطابق ملک بھر میں صحافی دانش صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔ ایسی صورتحال میں میڈیا کے عملہ اور عام شہریوں نے اجمیر میں درگاہ کے مرکزی دروازے کے باہر درگاہ بازار میں موم بتیاں روشن کر کے دانش صدیقی کو خراج تحسین پیش کیا۔
خراج تحسین کے پروگرام کے دوران عام زائرین نے بھی شرکت کی۔ پولٹزر ایوارڈ یافتہ ہندوستانی فوٹو جرنلسٹ دانش صدیقی کی افغانستان کے صوبے قندھار کے ضلع اسپن بولدک میں افغان فورسز اور طالبان کے مابین ایک جھڑپ کے دوران موت ہو گئی تھی۔ وہ قندھار کی موجودہ صورتحال کا کوریج کر رہے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:
Danish Siddiqui: دانش صدیقی جامعہ کے قبرستان میں سپردِ خاک
دانش صدیقی کو اجمیر سے خراج تحسین پیش کرنے والوں میں شوکت احمد، ساحل رضا، نصیر علی، سید حامد علی، آفاق حسین، عبدالقادری، نواز خان، نفیس خان وغیرہ میڈیا کے اہلکاروں میں شامل تھے جنہوں نے خراج تحسین پیش کیا۔