درگاہ کمیٹی کے صدر امین پٹھان نے کہا کہ درگاہ شریف کی سیکیورٹی اور انتظامات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ درگاہ کمیٹی کی سطح پر تمام پہلوؤں کو درست کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی متعلقہ محکموں کو بھی اس سلسلے میں کارروائی کرنے کے لیے ہدایت دی جائے گی۔ Ajmer Dargah Management Committee۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں میں درگاہ شریف کی سیکیورٹی، صفائی، بیت الخلا، ملازمین کے ساتھ مارپیٹ، ہاتھا پائی اور ٹھنڈے پانی کی شکایات، گرمی سے بچاؤ کے لیے پردے، فرش پر قالین جیسا کوئی انتظام نہ ہونے کے ساتھ ساتھ کئی واقعات پیش آئے۔
درگاہ کمیٹی کے غور و فکر اور مشورہ میٹنگ میں کمیٹی کے اراکین سید بابر اشرف، قاسم ملک اور جاوید پاریکھ شامل تھے۔ اس دوران اسسٹنٹ ناظم محمد شاداب، سپروائزر، ورک مین اور گیسٹ ہاؤس انچارج موجود تھے۔