اجمیر ضلع میں گزشتہ تین روز بارش ہو رہی ہے جس علاقے میں پورے شہر میں سیلاب کی سی کیفیت ہو گئی ہے۔
بارش کے سبب ناگفانی علاقے میں ایک زیر تعمیر مکان کمزور ہو کر گر گیا۔ اس میں چار افراد دب گئے۔ مقامی لوگوں نے اس واقعے کی خبر ضلع انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن کو دی۔ اس کے بعد بچاؤ کام شروع کیا گیا۔
اس بچاؤ کام میں ایک خاتون کو بچا لیا گیا ہے، جبکہ ضلع انتظامیہ اے ڈی ایم سٹی ارویند سنگوا کے مطابق ملبے میں اب بھی عبدالحمید سمیت دو افراد دبے ہوئے ہیں۔ ان تینوں افراد کو این ڈی آر ایف کی مدد سے باہر نکالنے کی کوشش جاری ہے
مقامی لوگوں کے مطابق مزکورہ حادثے نے ضلع انتظامیہ کی پول کھول دی ہے۔ ضلع انتظامیہ اجمیر کو سمارٹ سٹی بنانے کا وعدہ کرتی ہے لیکن یہ کھوکھلا ثابت ہوتا نظر آ رہا ہے۔