ETV Bharat / city

اجمیرشریف درگاہ کے وفد نے امیت شاہ سے ملاقات کی

کشمیر میں عسکریت پسندی کے خاتمے کے لئے صوفی ازم کے راستے نوجوانوں کی ٹیم تشکیل دینے کے متعلق بات چیت ہوئی ہے۔

amit shah
amit shah
author img

By

Published : Jul 4, 2020, 12:20 PM IST

Updated : Jul 4, 2020, 12:50 PM IST

جموں کشمیر میں عسکریت پسندی کے خاتمے کے لیے اب اکھل بھارتیہ سجادہ نشین پریشد صوفی ازم کے معرفت نوجوانوں کو اپنے ساتھ جوڑے گا۔ اس سلسلے میں اجمیر شریف درگاہ دیوان کے بیٹے اور پریشد کے صدر سید نصیر الدین چشتی نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔

اس دوران نصیر الدین چشتی نے امیت شاہ سے کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور صوفی نظریات کے نوجوانوں کی ایک ٹیم بنانے کی پیشکش کی۔ چشتی کے مطابق وزیر داخلہ امیت شاہ سے گفتگو میں کئی اہم ترین مسئلے پر بات چیت بھی ہوئی۔

امیت شاہ سے میٹنگ کے بعد چشتی نے کہا کہ کشمیر میں صوفی ازم کی تبلیغ کے ساتھ ساتھ کشمیری نوجوانوں کی ایک ٹیم بنائی جائے گی۔

پریشد کے صدر چشتی نے کہا کہ صوفی ازم ٹیم بنانے کے لئے مرکزی حکومت کے ساتھ ملک کی تمام درگاہوں کے سجادہ نشین ہمیشہ ساتھ کھڑے رہیں گے۔

Last Updated : Jul 4, 2020, 12:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.