راجستھان میں اجمیر کی اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے پولیس سب انسپکٹر کیسر سنگھ نروکا سے 11 لاکھ 36 ہزار روپے کے ساتھ ہی انگریزی شراب کی 21 بوتلیں برآمد کی ہیں۔
اجمیر میں بیورو کے ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ رمیش موریہ نے آج بتایا کہ کھیونسر میں تھانیدار کیسر سنگھ نروکا کو بدعنوانی کی شکایات موصول ہونے کے بعد دو دن قبل کھیونسر سے ہٹا کر پولیس لائن ناگور میں تعینات کیا گیا تھا۔
رمیش موریہ کو اپنے ذرائع سے اطلاع ملی کہ کیسر سنگھ نے بطور ایس ایچ او رشوت کی رقم جمع کی ہے، جس کو لے کر وہ پرائیوٹ کار سے اجمیر اپنے گھر جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پر گزشتہ رات تھانولہ ٹول پلازہ پر ناکہ بندی کر کے کیسر سنگھ کی کار کی تلاشی لی گئی، تو کار سے 11 لاکھ 36 ہزار روپے نقد برآمد ہوئے۔
اس کا وہ جواب نہیں دے سکا۔ کار میں 21 شراب کی بوتلیں بھی براماد ہوئیں۔ اس معاملے میں الگ سے کارروائی کی جا رہی ہے۔