ETV Bharat / city

ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی جانب سے مسلم جوڑوں کا رشتہ متعارف میلہ - اردو نیوز احمد آباد

ورلڈ میمن آرگنائزیشن، حاجی امین گڈاوالا ٹرسٹ اور بروڈہ مسلم ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے احمدآباد کے گاندھی کمیونٹی ہال میں رشتہ تعارف میلے کا اہتمام کیا گیا۔

world memon organization held matrimonial programme in ahmedabad
ورلڈ میمن آرگنائزیشن کی جانب سے مسلم جوڑوں کا رشتہ متعارف میلہ
author img

By

Published : Sep 7, 2021, 6:29 PM IST

آج شادیوں میں فضول خرچیاں عام ہوتی جارہے ہیں اور لڑکے یا لڑکی کی شادی کرنا بھی مشکل ہوتا جارہا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ صحیح جوڑا تلاش کرنے میں کافی وقت لگ رہا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

ان پریشانیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ورلڈ میمن آرگنائزیشن، حاجی امین گڈاوالا ٹرسٹ اور بروڈہ مسلم ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی جانب سے احمدآباد کے گاندھی کمیونٹی ہال میں رشتہ متعارف میلے کا اہتمام کیا گیا، جس میں 600 جوڑوں نے رجسٹریشن کرایا۔

اس تعلق سے بروڈہ مسلم ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے صدر محمد حسین نے کہا کہ شادی کرنے میں ہورہی دقتوں کو دور کرنے کے لیے ہم نے احمدآباد میں ایک میٹرومونیل ایونٹ رکھا۔ جس کے ذریعے لڑکا لڑکی ایک دوسرے سے ملے اور اپنی پسند کے حساب سے اپنا ساتھی تلاش کرکے ایک خوشحال زندگی گزاریں۔

وہیں ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے رکن زبیر گوپلانی نے کہا کہ ہم نے اس طرح کا پروگرام، ممبئی، احمدآباد، راجکوٹ، دھوراجی اور سورت وغیرہ میں کیا ہے اور آج ایک بار پھر احمدآباد میں یہ پروگرام رکھا جس میں ہر شعبے کے تعلیم یافتہ لڑکے اور لڑکیوں نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:آحمد آباد: زردوزی آرٹسٹ شاہد انصاری کی انوکھی پہل

انہوں نے کہا کہ شادیوں میں ہورہے فضول اخراجات کو ختم کرنے کے لیے ایک آسان طریقے سے جوڑوں کی ملاقات کراکر اسے رشتہ میں تبدیل کرنا اور نکاح کو آسان کرنا ہمارا مقصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.