ETV Bharat / city

وزیراعظم کل سے دو روزہ گجرات کے دورے پر

author img

By

Published : Oct 29, 2020, 10:42 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کل اپنی آبائی ریاست گجرات کے دو روزہ دورے پر ہوں گے۔ وہ 31 اکتوبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 145 ویں سالگرہ کے موقع پر ضلع نرمدا کے کیوڑیا میں دنیا کا سب سے اونچا مجسمہ ’اسٹیچو آف یونٹی‘ پر انھیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔

The Prime Minister is on a two-day visit to Gujarat from tomorrow
وزیراعظم کل سے دو روزہ گجرات کے دورے پر

آج شام کو جاری پریس ریلیز کے مطابق وہ کل دوپہر کے بعد کیوڑیا پہنچیں گے اور بشمول سی۔پلین سروس مختلف ترقیاتی کاموں کے ملک کے پہلے 17 پروجیکٹس کا افتتاح اور 4 کا سنگ بنیاد کریں گے۔ وہ گورنر آچاریہ دیوورت اور وزیر وجے روپانی بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

سنہ 2019 کے دوران ریکارڈ وقت میں ان 17 پروجیکٹس کو جلد مکمل کیا گیا ہے۔ دو سال پہلے 31 اکتوبر 2018 کو اسٹیچو آف یونٹی کو قوم کو وقف کرنے کے بعد وزیراعظم نے کیوڑیا کو عالمی سیاحتی مقام کے بطور انٹیگریٹڈ ڈویلپمنٹ کے لیے الگ الگ تھیم پر مبنی پروجیکٹس شروع کرنے کی تحریک دی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.