ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن: شب برأت میں گھر پر ہی عبادت کریں

احمد آباد کے وال سیٹی علاقوں میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ افراد کے متاثر ہونے اور لاک ڈاؤن کے سبب احمد آباد سنی مسلم وقف کمیٹی نے شب برأت کے موقع پر قبرستان نہ جانے اور گھر میں ہی عبادت کرنے کی اپیل کی ہے۔

Sunni Muslim Waqf Committee appeal to people
احمد آباد سنی مسلم وقف کمیٹی کی اپیل
author img

By

Published : Apr 9, 2020, 4:32 PM IST

ریاست گجرات کے دارالحکومت احمد آباد میں سنی مسلم وقف کمیٹی نے شب برأت کے موقع پر قبرستان نہ جانے اور گھر میں ہی عبادت کرنے کی اپیل کی ہے۔

اس کے علاوہ مختلف علاقوں کی مساجد سے بھی اعلان کیا گیا ہے کہ لوگ شب برات کے موقع پر قبرستان نہ جائیں بلکہ اپنے اپنے گھروں میں ہی نماز اور دعا کا اہتمام کریں۔

تاہم رات میں مسجد میں نہیں بلکہ کچھ جگہوں پر اذان کی طرح اسپیکر سے ہی نماز ادا کی جائی گی اور لوگ آواز سن کر اپنے گھروں میں نماز ادا کرسکیں گے۔

احمد آباد کے علاقے کالو پور، دریا پور اور ڈنیلیمڈا میں کورونا کیسز زیادہ ہیں اور انہیں کورنٹین کیا گیا یے۔
واضح رہے کہ شب برأت کی کافی اہمیت اور فضیلت احادیث میں بیان کی گئی ہے جس کی وجہ سے شعبان کی پندرہویں رات کو خاص طور سے استغفار، تلاوت قرآن اور نماز کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.