ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1101 نئے کیسز کی تشخیص کے ساتھ ہی اس کی مجموعی تعداد 86 ہزار کو تجاوز کر چکی ہے۔ اس کے علاوہ ایک دن میں 14 افراد کی ہلاکت کے بعد یہاں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد بھی 2897 تک جا پہنچی ہے۔
ریاست میں اب تک کورونا کی کل تعداد 86 ہزار 779 ہو گئی ہے، حالانکہ 70 ہزار سے زائد افراد اس بیماری سے صحتیاب بھی ہو چکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 972 افراد کو اسپتال سے چھٹی مل چکی ہے۔
واضح رہے کہ موجودہ وقت میں گجرات میں کورونا کے 14 ہزار 673 مثبت کیسز ہیں، ان میں سے 80 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں جبکہ 14 ہزار 574 افراد کی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔
محکمہ صحت گجرات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں گجرات میں کورونا کے سورت میں 162، احمدآباد میں 153، وڈودرا میں 87، گاندھی نگر میں 14، بھاونگر میں 25، بناس کانٹھامیں 17، راج کوٹ میں 63، سریندر نگر میں 3، پاٹن میں 8، امریلی میں 15، جام نگر میں 76، مہسانہ میں 14 اور کچھ میں 32 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔