ETV Bharat / city

گھروں میں عید کی نماز کے بجائے نفل پڑھیں: مفتی شبیر عالم

گجرات میں فی الحال لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ ابھی گھروں میں نماز ادا کر رہے ہیں کیونکہ مذہبی مقامات اور اور مساجد میں چند افراد کو ہی اجازت ہے۔ عوام عید کی نماز کو لے کر تذبذب کا شکار ہے۔ مفتی شبیر عالم نے اس مسئلے کا تشفی بخش جواب دیا ہے۔

Read Nafl instead of Eid prayers at home: Mufti Shabbir Alam
گھروں میں عید کی نماز کے بجائے نفل پڑھیں: مفتی شبیر عالم
author img

By

Published : May 22, 2020, 9:49 AM IST

ماہ رمضان کا مقدس مہینہ اختتام پذیر ہے اور اب عید آنے والی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کے ذہن میں کافی سارے سوالات کھڑے ہو رہے ہیں کہ عید کی نماز کیسے پڑھیں؟ عید کی نماز کس طرح ادا کی جائے؟ عید کی نماز پڑھیں یا نہ پڑھیں؟

اس تعلق سے گجرات چاند کمیٹی کے صدر اور جامع مسجد کے شاہی امام مفتی شبیر عالم صدیقی نے عید الفطر کی نماز کے متعلق سوالوں کا جواب دیتے ہوئے ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ گجرات چاند کمیٹی نے عید کی نماز ادا کرنے کے لیے حکومت گجرات سے اجازت مانگی تھی لیکن حالات کے پیش نظر ریاستی حکومت نے اجازت نہیں دی۔ ایسے میں تمام مسلمانوں پر اس حالت میں عید کی نماز فی الحال واجب نہیں ہے کیونکہ کہ ملک میں کورونا جیسی مہلک بیماری بھیلی ہوئی ہے، اس لیے حکومت کی جانب سے جتنے لوگوں کو مسجدوں میں عید کی نماز ادا کرنے کی منظوری دی گئی ہے اتنے ہی افراد مسجدوں میں عید کی نماز ادا کریں گے باقی مسلمان مایوس نہ ہوں وہ اپنے گھروں میں عید کے روز نفل نماز ادا کرسکتے ہیں۔

مفتی شبیر عالم صدیقی نے مزید کہا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم عید کی نماز ادا کرنے کے بعد شکرانہ کے طور دو رکعت نفل نماز ادا کرتے تھے یہ سنت سالوں سے مردہ ہو گئی تھی لیکن فی الحال مسلمانوں کے لیے یہ سنت دوبارہ زندہ کرنے کا ایک بڑا اچھا موقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سنت کو ادا کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ طلوع آفتاب کے بیس منٹ بعد اور زوال سے پہلے گھر میں تمام ممبر ہر مرد عورت مل کر دو رکعت شکرانہ نماز ادا کریں۔ نماز ادا کرنے کے بعد تمام لوگ بلند آواز سے 'اللہ اکبر اللہ اکبر، لا الہ الا اللہ، واللہ اکبر، اللہ اکبر ولللہ الحمد' کا ذکر 34 مرتبہ کریں۔

عید کے روز گھر میں نفل نماز ادا کریں جس کے بدلے اللہ تعالی عید کی نماز کا ثواب عطا کرے گا۔ اور یہ سنت دوبارہ زندہ کرنے کی نیت بھی شامل کریں گے تو دوگنا ثواب حاصل ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.