ETV Bharat / city

گجرات کی عدالت میں پیش ہوئے سرجے والا - سابق قومی صدر راہل گاندھی

کانگریس کے قومی ترجمان اور اسکے میڈیا سیل کے سبراہ رندیپ سرجے والا ہتک عزت کے ایک مقدمہ میں آج گجرات کی ایک عدالت میں پیش ہوئے جس نے انہیں ضمانت دیدی ۔

گجرات کی عدالت میں پیش ہوئے سرجے والا
گجرات کی عدالت میں پیش ہوئے سرجے والا
author img

By

Published : Dec 18, 2019, 7:52 PM IST

اسی معاملہ میں پارٹی کے سابق قومی صدر راہل گاندھی بھی ملزم ہیں جنہیں اسی عدالت نے ذاتی طور پر پیشی کے بعد گزشتہ جولائی میں ضمانت دی تھی۔

نومبر 2016 میں نوٹ بندی کے بعد یہاں احمدآباد کوآپریٹیو بینک میں مبینہ طور پر بڑے پیمانے پر 500اور 1000روپئے کے پرانے نوٹوں کوجمع کرائے جانے کے تعلق سے مسٹر سرجےوالا کے الزامات اور اسے دہرانے اور ٹوئیٹ کرنے پر مسٹر راہل گاندھی اور انکے خلاف پچھلے سال اگست میں یہ معاملہ بینک کے چیئرمین اجے پٹیل نے درج کرایا تھا۔موجودہ مرکزی وزیرداخلہ اور بی جے پی کے صدر امت شاہ بھی اس بینک کے ایک ڈائریکٹر تھے ۔دونوں کانگریس رہنماؤں نے مسٹر پٹیل اور مسٹر شاہ کے آپسی رشتوں کا حوالہ دیتے ہوئے الزامات لگائے تھے ۔

مسٹر سرجے والا یہاں ایڈیشنل چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ جج نرالی بی منشی کی عدالت میں پیش ہوئے جہاں ریاستی کانگریس کے ترجمان منیش دوشی انکے ضامن بنے ۔ضمانت کے لیے 15ہزار روپئے کا بانڈ بھراگیا۔اسی عدالت نے مسٹر گاندھی کو بھی اس معاملہ میں ضمانت دی تھی ۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.