محکمہ موسمیات گجرات کے مطابق گجرات میں آئندہ تین روز تک تیز ہواؤں گردوغبار آندھی چلنے کے ساتھ ہلکی سے اعتدال پسند بارش ہوسکتی ہے۔ جنوبی گجرات اور اس کے اطراف میں سائکلونک سرکیولیشن کے ایک حالت پیدا ہوئی ہے۔ جس کے نتیجے میں آئندہ تین روز میں ولساڑ، نوساری سورت، تاپی، ڈانگ داہود، پنچ محال، احمدآباد، کھیڑا، راجکوٹ، بہاونگر، امریلی میں ہلکی سے اعتدال پسند بارش ہو سکتی ہے۔
وہیں دوسری جانب مان سون کیرلہ اور کرنا ٹک ہوتے ہوئے ممبئی میں دستک دے رہا ہے۔ صبح سے ممبئی میں موسلا دھار بارش جاری ہے اور بارش کے بعد ممبئی کے کئی علاقوں میں پانی بھرنے کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ممبئی کے محکمہ موسمیات نے آئندہ پانچ دن تک موسم خراب ہونے کی کی پیشنگوئی کی ہے ہے۔ ایسے میں گجرات میں مانسون کی آمد سے قبل پری مون سرگرمیاں شروع ہوگئی ہیں.
اس کے علاوہ 12 سے 13 جون کے درمیان نوساری ولساڑ ،سورت، دمن اور دادرا نگر حویلی میں بھی بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔