ETV Bharat / city

حاملہ مسلم نرس کے خدمت خلق کے جذبے کو سلام - گجرات کی رہنے والی مسلم نرس کی خدمت قابل تعریف

مہلک عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثرین کی جان بچانے کے لئے ڈاکٹرز، نرسنگ اور میڈیکل عملے جی توڑ کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

حاملہ مسلم نرس کے خدمت خلق کے جذبے کو سلام

author img

By

Published : Apr 21, 2021, 10:15 PM IST

گجرات کے ضلع سورت کی رہنے والی چارماہ کی ایک حاملہ مسلم نرس نینسی اپنی زچگی کو بھول کر کورونا متاثرین کی خدمت میں لگی ہوئی ہیں، یقیناً یہ خاتون 'کورونا واریئرز' کی لگن کی زندہ مثال ہے۔ حاملہ مسلم نرس رمضان کے مقدس مہینے میں روزہ رکھنے کے باوجود کووڈ کیئر سینٹر میں مریضوں کی خدمت کر رہی ہے۔

حاملہ مسلم نرس کے خدمت خلق کے جذبے کو سلام

یہ روزانہ آٹھ سے دس گھنٹے اٹل کووڈ سینٹر میں مریضوں کی خدمت کر رہی ہے۔ یہ جان کر کہ وہ حاملہ ہیں اور ان کے لیے یہ خطرہ مزید دگنا ہو سکتا ہے، 29 سالہ نرس نینسی ایزن ان حالات میں جو خدمت انجام دے رہی ہیں وہ لائق تحسین ہے۔

نینسی اپنے بچے کی حفاظت کے ساتھ ساتھ نرس کی حیثیت سے بھی اپنی ذمہ داری نبھا رہی ہیں۔ وہ دونوں ذمہ داریوں کو انتہائی موثر انداز میں نبھا رہی ہیں۔ نینسی بتاتی ہیں کہ 'انہوں نے گذشتہ سال بھی کورونا کی پہلی لہر کے دوران اسی اٹل کووڈ کیئر سینٹر میں کام کیا تھا'۔

اس بار کورونا کی دوسری لہر کے دوران وہ چار ماہ کی حاملہ ہیں۔ ساتھ ہی ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ 'خدا کے فضل سے مجھے رمضان کے مقدس مہینے میں مریضوں کی خدمت کرنے کا موقع ملا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.