ETV Bharat / city

پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان - کورونا وائرس کا قہر

ایک طرف کورونا وائرس کے قہر اور اقتصادی بحران سے عوام پریشان حال ہے تو دوسری جانب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہونے کی وجہ سے عام زندگیاں متاثر ہو رہی ہیں۔

petrol
petrol
author img

By

Published : Jun 28, 2020, 4:05 AM IST

اس کے ساتھ ہی آمدروفت کے ذرائع پر اس کا براہ راست اثر پڑ رہا ہے تو ضروری اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے۔

ایسے میں پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر ای ٹی وی بھارت نے احمدآباد کے عوام کی آرا معلوم کرنے کی کوشش کی۔

پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پریشان

مقامی خاتون نورجہاں دیوان نے کہا کہ 'ٹرانسپورٹ پر اس کا سیدھا اثر پڑ رہا ہے تو لوگوں کے کھانے کی تھالی کا ذائقہ بھی بگڑ گیا ہے کیونکہ پیٹرول ڈیزل کے دام بڑھنے سے مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے اور ہر ضروری چیز کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔'

مقامی شخص آصف خان جولی نے کہا کہ 'منموہن سنگھ کی سرکار میں کم قیمت میں پیٹرول ڈیزل ہونے کے باوجود ہنگامہ برپا رہتا تھا لیکن آج تاریخ میں پہلی بار اتنی زیادہ قیمت میں پیٹرول ڈیزل مہیا ہو رہا ہے۔ اس پر بی جے پی حکومت خاموش ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.