ETV Bharat / city

ٹرمپ کی آمد سے قبل سخت سیکورٹی انتظامات - مونٹیرا کرکٹ اسٹیڈیم

امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو بھارت کا دورہ کرنے والے ہیں، ٹرمپ کے ہمراہ ان کی اہلیہ میلینا ٹرمپ احمد آباد پہنچیں گے۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ سردار پٹیل اسٹیڈیم کا افتتاح بھی کریں گے۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Feb 22, 2020, 7:36 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 5:15 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ احمد میں تعمیر کیے جارہے دنیا کے سب سے بڑے مونٹیرا کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کرنے والے ہیں۔ صدر ٹرمپ کی آمد سے قبل سخت سیکورٹی کے انتظامات کیے گئے ہیں'۔

ویڈیو

احمد آباد میں سردار پٹیل اسٹیڈیم جسے موٹیرا بھی کہا جاتا ہے، اب دنیا کا سب سے بڑا اسٹیڈیم بن گیا ہے، اس میں پہلے 54 ہزار افراد کی گنجائش تھی جس میں اضافہ کرکے ایک لاکھ 10 ہزار کردیا گیا ہے۔

سکیورٹی انتظامات کے پیش نظر احمد آباد میں اعلی معیار کے سکیورٹی افسران کی تعیناتی کی گئی ہے، جس میں ایس پی جی این ایس جی، نیم فوجی دستے، سوات ڈاگ اسکواڈ سمیت متعدد سکیورٹی دستے تعنیات کیے گئے ہیں۔

خبروں کے مطابق ٹرمپ کے دورے کے دوران ٹریفک نظام کے لیے بھی 25 سو پولیس اہلکار کو تعینات ہوگی، اس کے علاوہ 2000 ٹریفک بریگیڈ جوان بھی تعینات کیے جائیں گے، جبکہ 100 پی ایس آئی، 4 ڈی سی پی اور ساب ایس پی روڈ شو میں موجود ہوں گے'۔

واضح رہے کہ سردار پٹیل اسٹیڈیم یا مونٹیرا اسٹیڈیم سنہ 1982 میں پہلی بار تعمیر کی گئی تھی جب گجرات کی حکومت نے اس اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے 50 ایکڑ زمین عطیہ کیا تھا۔ سنہ 1983 میں اس اسٹیڈیم نے باقاعدہ عالمی کرکٹ کی میزبانی شروع کی تھی۔

اب تک اس اسٹیڈیم میں ایک ٹی ٹوئنٹی، 12 ٹیسٹ اور 24 ون ڈے میچز منعقد ہوچکے ہیں جبکہ اس اسٹیڈیم میں آخری میچ بھارت اور سری لنکا کے درمیان نومبر 2014 میں کھیلا گیا تھا۔اس کے علاوہ دوبارہ تعمیر کے لیے بند ہونے سے قبل اس میں مختلف گیمز بھی کھیلے گئے ہیں۔

ستمبر 2015 میں نریندر مودی نے اس اسٹیڈیم کی تعمیر نو کے منصوبے کی منظوری دی تھی۔ خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 24 اور 25 فروری کو بھارت کے دو روزہ دورے پر آئیں گے اور وہ احمد آباد بھی جائیں گے جہاں وہ اس کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے۔

اس موقعے پر صدر ٹرمپ اور کے ہمراہ ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ بھی موجود ہوں گی۔ ٹرمپ کے استقبال کے لیے احمد آباد میں زبردست تیاریاں کی جارہی ہیں، اور نمستے ٹرمپ کو کامیاب بنانے کے لیے حکومت نے 100 روپے خرچ کررہی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 5:15 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.