ETV Bharat / city

احمدآباد: یوم اقلیتی حقوق پر پروگرام کا انعقاد

author img

By

Published : Dec 18, 2020, 7:58 PM IST

مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنونر مجاہد نے کہا کہ گجرات میں اقلیتوں کے تیئیں امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ اس لیے ہم اقلیتی حقوق حاصل کرنے کے لیے تحریک چلا رہے ہیں۔

minority rights day
یوم اقلیتی حقوق

آج پورے ملک میں عالمی یوم اقلیتی حقوق منایا گیا۔ اس موقع پر گجرات میں اقلیتوں کے حقوق اور ان کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کے تعلق سے مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کی جانب سے سدھ پور میں ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

یوم اقلیتی حقوق

اس کانفرنس میں مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی سدھ پور کے کنونر عابد حسین چھوارہ نے کہا کہ ہم گزشتہ کئی برسوں سے گجرات کے اقلیتی طبقے کے ساتھ ہو رہی ناانصافی کی لڑائی لڑ رہے ہیں اور اقلیتوں کو ان کے حقوق دلانے کی تحریک چلا رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود اب تک گجرات حکومت نے اقلیتی طبقے کے حقوق کے لیے کسی طرح کی پہل نہیں کی۔ اس لئے اس سال ہم نے سدھ پور میں عالمی یوم اقلیتی حقوق کے موقع پر ایک پروگرام کا اہتمام کیا۔

وہیں مائناریٹی کوآرڈینیشن کمیٹی گجرات کے کنونر مجاہد نے کہا کہ گجرات میں اقلیتوں کے تیئیں امتیازی سلوک کیا جا رہا ہے۔ اس لیے ہم اقلیتی حقوق حاصل کرنے کے لیے تحریک چلا رہے ہیں۔ تاہم اس سال سے ہم گجرات کے ایم ایل ایز کا رپورٹ کارڈ جاری کریں گے اور جو سب سے بہترین کام کرنے والا اور اقلیتی کے حقوق کی آواز اٹھانے والا ایم ایل ہوگا اس کا اعزاز کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی حقوق کی لڑائی لڑنے والے سماجی کارکنان کا بھی اعزاز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: خصوصی رپورٹ: 500 سالہ وراثت کا امین عزیز احمد کوزگر

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے گجرات کے اقلیتی طبقے کے لیے 10 مطالبات ہیں۔

ایک، گجرات میں وزارت اقلیت قائم کیا جائے۔

دو، گجرات کے ریاستی بجٹ میں اقلیتی طبقات کی ترقی کے لیے ٹھوس رقم مختص کی جائے۔

تین، گجرات میں اقلیتی کمیشن تشکیل دیا جائے اور آئینی تقویت کا بل اسمبلی میں منظور کیا جائے۔

چار، گجرات کی اقلیتی اکثریتی علاقوں میں 12 ویں جماعت تک کے سرکاری اسکول بنائے جائیں۔

پانچ، مدرسے کی ڈگری کو گجرات بورڈ کے برابر تسلیم کیا جائے۔

چھ، اقلیتی طبقات کی ترقی کے لئے خصوصی معاشی پیکیج دیا جائے۔

سات، فرقہ وارانہ تشدد سے بے گھر ہوئے لوگوں کی باز آبادکاری کے لیے حکومتی پالیسی بنائی جائیں۔

آٹھ، وزیراعظم کا نیا 15 نکاتی پروگرام مکمل طور پر نافذ کیا جائے۔

نو، دی مائنارٹیز (پریوینش آف اٹروسٹیز) ایکٹ بنایا جائے۔

دس، ماب لنچنگ کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت قانون بنایا جائے۔

انہوں نے آخر میں کہا کہ اگر ان مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو ہم گجرات اسمبلی میں اس معاملے کو اٹھا کر سرکار پر دباؤ بنائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.