مولانا قمر غنی عثمانی کی گرفتاری کے Maulana Qamar Ghani Usmani Arrested بعد اے ٹی ایس کی جانب سے کی گئی پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ دہلی سے مولوی قمر غنی عثمانی کو دھندھوکا میں ہوئی کشن بھرواڑ قتل کے کیس Kishan Bharwar Murder Case میں گرفتار کرکے احمد آباد لایا گیا ہے اور اس سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔
مولوی قمر عثمانی ایک بنیاد پرست نظریہ کے حامل ہیں اور وہ گستاخ رسول کرنے والوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہتے ہیں۔
واضح رہے کہ مولانا قمر غنی عثمانی Maulana Qamar Ghani Usmani گزشتہ دنوں تری پورہ میں فرقہ ورانہ تشدد کے متاثرین سے ملاقات کے لیے گئے تھے جہاں پر مولانا کو یو اے پی اے کے تحت گرفتار کرکے تریپورہ کی جیل میں بند کر دیا گیا تھا۔
لیکن تریپورہ کی عدالت نے انھیں ضمانت دے دی تھی اور اب کشن بھرواڑ قتل کیس میں مولانا قمر غنی کو گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٰQamar Ghani Usmani Interview: 'وسیم رضوی اور نرسنگھانند جیسے لوگوں کو منصوبہ بند طریقے سے کھڑا کیا جا رہا'
بریلوی مکتب فکر کے معروف عالم دین مولانا قمر غنی عثمانی پر گجرات اے ٹی ایس کشن بھرواڑ کے قتل کے ملزم کا برین واش کرنے کا الزام لگایا ہے۔
کشن بھرواڑ قتل کیس میں اب تک 6 لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جن میں شبیر، امتیاز، مولانا قمر غنی عثمانی، ایوب جاور، عظیم سماء اور وسیم کا نام شامل ہے۔