ریاست گجرات میں جمعیت علما ہند گجرات کے نائب صدر مولانا عبدالقدوس پالن پوری نے عوام سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے لوگوں سے دردمندانہ اپیل کی کہ' حکومت نے کورونا وائرس کے تعلق سے جو گائیڈ لائنز جاری کی ہے اس پر پوری طرح عمل کریں۔ اپنے اپنے گھروں میں رہیں۔ محلوں، چالیوں میں گروپ بنا کر کھڑے نہ رہیں۔
جمعیت علما ہند نے بناس کانٹھا اور پالن پور میں بھی کافی کٹس تقسیم کرنے کا انتظام کیا ہے بھیڑ نہ جمع ہو اس لیے آہستہ آہستہ یہ کام کیا جارہا ہے۔ تاکہ لوگوں کی پریشانیاں دور کرنے میں کچھ مدد مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ' جمیت علما ہند نے ہمشیہ لوگوں کی فلاح و امداد کا کام کیا ہے اس سے پہلے سیلاب کے دوران بھی جمیت کے اراکین نے لوگوں راحت پہنچانے نے کا کام کیا تھا ایسے میں اب تک بناس کانٹھا میں ایک بھی کورونا مثبت کیس نہیں آئے ہیں۔
مزید پڑھیں:لاک ڈاون کے درمیان ممبئی سے بہار پہنچی ٹرین
انہوں نے کہا کہ'ہماری پوری کوشش ہے کہ یہاں تک یہ وبا نہ پہنچے اور عوام لاک ڈاون پر عمل کریں۔
واضح رہے کہ اب تک گجرات میں کورونا وائرس کے 53 کیسز درج کیے جا چکے ہیں۔ جبکہ پورے بھارت میں اس سے متاثرین کی تعداد 873 اور ہلاک شدگان کی تعداد 19 ہو چکی ہے۔