ETV Bharat / city

جماعت اسلامی ہند گجرات کی سکریٹری کی خواتین سے اپیل - ضرورت کے بغیر نہ ہی گھر سے باہر نکلیں اور نہ ہی کسی کو گھر سے باہر جانے دیں

حالیہ دنوں میں کورونا وائرس نے پوری دنیا کو متاثر کیا ہے۔ دو سو سے زائد ملکوں کو اس نے اپنی چپیٹ میں لے رکھا ہے، ہمارے ملک بھارت میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں کو اس نے اپنا شکار بنایا ہے۔ یہ وباء اور تیزی سے آگے نہ بڑھے اس کے لیے ہمارے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔

Jamaat-e-Islami Hind Gujarat secretary appeals to women
جماعت اسلامی ہند گجرات کی سکریٹری کی خواتین سے اپیل
author img

By

Published : Apr 24, 2020, 1:05 PM IST

ایسے میں جماعت اسلامی ہند گجرات کی سکریٹری عارفہ پروین نے ماہ رمضان کے تعلق سے خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے حالات میں ہم خواتین کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ اس لاک ڈاؤن پر عمل کریں اور گھر والوں کو اس کی تاکید کریں۔ ضرورت کے بغیر نہ ہی گھر سے باہر نکلیں اور نہ ہی کسی کو گھر سے باہر جانے دیں۔ جب باہر نکلیں تو پوری حفاظتی تدابیر کے ساتھ باہر نکلیں اور سماجی دوریاں بنائے رکھیں۔ گھر کا ماحول خوبصورت بنائے رکھیں اور اس آزمائش کی وقت میں پورا پورا ساتھ دیں۔

جماعت اسلامی ہند گجرات کی سکریٹری عارفہ پروین

انہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو آئندہ برس کے کورس کے تعلق سے پڑھانا شروع کریں۔ بچوں کو کھیل کود میں مصروف رکھیں۔ انڈور گیمز کھلائیں اور سوال جواب کے کچھ کھیل سکھائیں۔ ان کا دل بہلائیں۔ ان کی کچھ خاص کوالٹی کو دیکھ کر اسے پروان چڑھانے کی کوشش کریں۔ اس دوران گھر میں ٹائم ٹیبل بنائیں اور گھر کا ماحول خوشگوار بنائیں۔

شوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کے ذریعہ سے ہم اپنے اپنے اہل و عیال پڑوسیوں اور رشتہ داروں کی خیر خیریت پوچھتے رہیں، ان کی مدد کے لیے پیش پیش رہیں۔

سبھی کو رمضان المبارک کی مبارک باد پیش کرنے کے بعد انہوں نے کہا کہ اس برس یہ مہینہ کچھ خاص طریقے سے منایا جانے والا ہے۔ اس لیے اپنے گھروں میں عبادت، نماز تراویح کا احتمام کریں۔

تاہم اس وائرس سے اپنے آپ اور دوسروں کو بھی بچانے کی کوشش کریں کیونکہ آج کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سماجی دوری بنائے رکھنا ضروری ہے۔ سحری اور افطار میں جو حاصل ہو اس پر صبر سے کام لیں۔ جو کچھ بھی حاصل ہو اس سے استفادہ کریں۔ خواتین بھی اعتکاف کر سکتی ہیں اور زیادہ سے زیادہ اس دوران خواتین اعتکاف پر بیٹھیں اور اپنے لیے اپنے گھر والوں اور ساری انسانیت کے لیے دعائیں کریں۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.