ETV Bharat / city

احمدآباد شہر میں ایک بھی وارڈ گرین زون میں شامل نہیں

ریاست گجرات کے احمد آباد میں کورونا کے تیزی سے پھیلاؤ کی وجہ سے شہر کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے تاہم گرین زون میں ایک بھی وارڈ شامل نہیں۔

ahmedabad
کوروناوائرس: احمد آباد شہر ریڈ اور اورینج زون میں تقسیم
author img

By

Published : Apr 29, 2020, 5:50 PM IST

گجرات میں کوروناوارئرس کی حالت تشویشناک انداز میں روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔ اس میں سے خاص طور پر احمد آباد میں روزانہ نئے کیس سامنے آرہے ہیں۔

list
گرین زون میں شہر کا ایک بھی وارڈ شامل نہیں کیا گیا ہے

کورونا کے بڑھتے ہوئے معاملے کو مدنظر رکھتے ہوئے، احمد آباد شہر کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جس میں 6 وارڈوں کو ریڈ اور 42 وارڈوں کو اورنج زون میں شامل کیا گیا ہے۔ جبکہ گرین زون میں شہر کا ایک بھی وارڈ شامل نہیں کیا گیا ہے۔

احمد آباد میں مجموعی طور پر 2543 کورونا کے مثبت کیس درج ہوئے ہیں۔ کورونا نے شہر کے 7 زونوں میں اپنے پاؤں پھیلائے ہیں۔ ان 7 زونوں میں کل 48 وارڈز ہیں۔ ان میں سے صرف 2 زون میں 1455 فعال معاملات ہیں۔

سنٹرل زون اور ساؤتھ زون کے 6 وارڈوں میں مریضوں کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے ان وارڈوں کو ریڈ زون قرار دیا گیا ہے۔

ریڈ زون میں جمال پور کھاڑیا، داریا پور اور وسطی زون میں شاہ پور اور جنوبی زون کے ڈینیلیمڈا اور بہرام پورہ وارڈ شامل ہیں۔ ان وارڈوں میں کچھ دن قبل کرفیو بھی نافذ کردیا گیا تھا۔

شہر کے دیگر 42 وارڈوں میں سے 6 وارڈ سے کم مریض ہونے کی وجہ سے اس وارڈ کو اورینج زون میں شامل کیا گیا ہے جس کے لیے احمد آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ایک نقشہ بھی تیار کیا گیا ہے جس میں ایک بھی زون کو گرین زون میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.