ETV Bharat / city

گجرات میں شدید بارش کا قہر جاری - گجرات کے 70 ڈیم میں سو فیصد پانی بھر چکا ہے

خلیج بنگال میں ہوا کی کم دباؤ کی وجہ سے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بھی بارش جاری ہے۔ نتیجتاً ٹھنڈی ہوائیں گجرات کی طرف طرف تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے گجرات میں شدید بارش ہو رہی ہے۔

imd-issues-red-alert-for-central-western-regions

author img

By

Published : Aug 24, 2020, 7:09 PM IST

ریاست گجرات میں اگست کے ماہ میں بھی مسلسل بارش کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں محکمہ موسمیات نے شدید سے موسلادھار بارش کی پیشنگوئی کی ہے ۔محکمہ موسمیات نے سورت جنوبی گجرات کے کچھ اور شمالی گجرات، سوراشٹر، مہسانہ، داہود، ارولی، مہی ساگر، سابر کانٹھا، گاندھی نگر موربی، میں تیز بارش ہونے کی پیشنگوئی کی ہے۔ دوسری جانب گجرات کے 70 ڈیم میں سو فیصد پانی بھر چکا ہے، جبکہ 112 ڈیم ہائی الرٹ پر ہیں محکمہ موسمیات نے پیشن گوئی کی ہے کہ آنے والے وقت میں گجرات میں اور بھی زیادہ موسلادھاربارش ہو سکتی ہے۔

خلیج بنگال میں ہوا کی کم دباؤ کی وجہ سے مدھیہ پردیش اور راجستھان میں بھی بارش جاری ہے۔ نتیجتاً ٹھنڈی ہوائیں گجرات کی طرف طرف تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے گجرات میں شدید بارش ہو رہی ہے۔

محکمہ موسمیات گجرات کے مطابق شمالی گجرات کچھ اور شوراشٹر میں اگلے دو دن تک موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے چوبیس اور پچیس اگست کو بناس کانٹھا، پاٹن ،موربی ماور کچھ اضلاع میں موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔ اسی طرح اگلے دو دن تک سابر کانٹھا، گاندھی نگر ارولی میں اور شمالی گجرات کے دا ہور مہی ساگر، چھوٹا ادھے پور، کھیڑا، تو مشرقی وسطی گجرات پنچمحال، وڈودرا اور نرمدا بھروچ اور سورت کے علاقے میں شدید بارش ہونے کا امکان ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.