ETV Bharat / city

جماعت اسلامی گجرات کی پہل ’نبی کریمﷺ کا پیغام، انسانیت کے نام‘

ربیع الاول کے مبارک مہینے کے پیش نظر جماعت اسلامی (گجرات یونٹ) نے روایتی طریقے سے ہٹ کر ’نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام، انسانیت کے نام‘ سے رسول عربیؐ کے اسوہ حسنہ کو مسلمانوں کے ساتھ ساتھ برادران وطن تک پہنچانے کے لیے ایک بامقصد مہم شروع کی ہے۔

جماعت اسلامی گجرات کی پہل ’نبی کریمﷺ کا پیغام انسانیت کے نام‘

author img

By

Published : Oct 27, 2020, 7:44 PM IST

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب امسال عید میلاد النبی (صلی اللہ علیہ وسلم) کے موقع پر جلوس نکالنے کی اجازت نہ ملنے کے بعد جماعت اسلامی ہند (گجرات یونٹ) نے نبی کریمﷺ کی سیرت مبارکہ اور پیغام کو عام کرنے کے لے ’’نبی کریمﷺ کا پیغام، انسانیت کے نام‘‘ سے ایک مہم شروع کی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے جماعت اسلامی (گجرات یونٹ) کے صدر شکیل احمد راجپوت نے بتایا کہ ’’ربیع الاول کا مقدس مہینہ چل رہا ہے اسی میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیدائش بھی ہوئی اور اسی ماہ میں دنیا سے پردہ بھی فرما لیا۔‘‘

جماعت اسلامی گجرات کی پہل ’نبی کریمﷺ کا پیغام انسانیت کے نام‘

انہوں نے کہا کہ ’’نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارک زندگی اور مقدس سیرت ہر شخص اور ہر زمانے کے لیے ایک مثال اور نمونہ ہے، تاہم بعض مرتبہ انکے متعلق غلط توہمات پھیلائے جا رہے ہیں۔‘‘

شکیل نے کہا کہ انکی تنظیم نے فیصلہ کیا ہے کہ امسال روایتی طرز سے ہٹ کر ربیع الاول میں جلسوں جلوسوں کے بر عکس نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا پیغام عام کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ وہ امسال ’’پولیس اسٹیشن، بار کونسل، بس اور ریلوے اسٹیشن جاکر عوام کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی مبارک سیرت اور انکا پیغام پہنچائیں گے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.