ETV Bharat / city

مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے وزیراعلیٰ کا مشورہ - احمد آباد کے مسلمان کی خبر

ریاست گجرات کے ضلع احمدآباد کے مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے احمدآباد کے سینیئر صحافی حبیب شیخ نے 15 جولائی کو وزیراعلیٰ وجے روپانی کو ایک خط لکھا تھا۔ اس خط کے جواب میں وزیر اعلی نے کہا کہ مسلمانوں کے مسائل کے حل کے لیے سماجی فلاح و بہبود کے وزیر سے رابطہ کریں۔

مسلمانوں کے مسائل
author img

By

Published : Aug 4, 2019, 8:12 PM IST

حبیب شیخ نے اپنے خط میں لکھا تھا کہ احمدآباد کے مسلم محلوں میں ہائی اسکول، لائبریری، ہیلتھ کلینک، مخصوص کالونی نہیں ہے۔ انہوں نے لکھا تھا کہ یہاں اقلیتی امور کی وزارت بھی نہیں ہے۔

انہوں نے اپنے خط میں یہ بھی لکھا تھا کہ ریاست گجرات میں گذشتہ بائیس برس سے بی جے پی کی حکومت ہے اور بی جے پی 'سب کا ساتھ سب کا وکاس' کی بات کرتی ہے۔ ایسے میں حکومت اقلیتی امور کی وزارت کو تشکیل کیوں نہیں دے رہی ہے؟

مسلمانوں کے مسائل

صحافی حبیب شیخ کے اس خط کا وزیر اعلی وجے روپانی نے اب جواب دیا ہے۔ اس خط میں وجے روپانی نے لکھا ہے کہ آپ ان تمام مسائل کے لیے سماجی فلاح و بہبود کے وزیر سے رابطہ کریں۔

حبیب شیخ کے مطابق وہ اس معاملے میں جلد ہی سماجی فلاح و بہبوت کے وزیر سے بات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پھر بھی ان تمام مسائل کا حل نہیں نکلا تو وہ بڑے پیمانے پر مظارہ کریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.