گجرات ڈی جی پی شیوانند جھا نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلنے سے روکنے کے ایک سلوگن دیا ہے کہ گھر میں رہو محفوظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم بھی لوگوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس بھی اسپیکر کے توسط سے گھر میں رہنے کی اپیل کر رہی ہے۔
شیوانند جھا نے کہا کہ "ان نوجوانوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی جو ایک یا دو ٹماٹر لینے کا بہانہ بنا کر باہر نکل رہے ہیں اور ان کی گاڑیاں ضبط کرلی جائیں گی اگر شہر کی کسی بوڑھی عورتوں سمیت خواتین کومدد چاہیے تو وہ پولیس ہیلپ لائن نمبر 100، 112، 1077 اور 1070 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ '
شیوانند جھا نے ریاست میں گروسری کے تاجروں کو بھی خطاب کیا اور کہا کہ "صارفین کو ٹوکن فراہم کیا جائے گا تاکہ خریداری کو آسان بنایا جاسکے۔ اس کے علاوہ سماجی دوری کے قواعد پر بھی عمل کیا جائے ۔ یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ گھر سے آرڈر دینے والوں کے لیے ایک مقررہ مدت متعین کی جائے۔
انہوں نے بتایا کہ اب تک کل 8773 افراد کو لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے دوران پولیس نے مجموعی طور پر 1417 جرائم درج کیے جن میں نوٹیفکیشن کی خلاف ورزیوں کے لیے 983 اور کورنٹائن کی خلاف ورزی پر 394 لوگ شامل ہیں۔ جس میں 2539 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ بغیر کسی وجہ کے باہر جانے والے لوگوں کی 6104 گاڑیاں ضبط کی گئ ہیں اس کے علاوہ نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی پر اب تک مجموعی طور پر 8773 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔