ETV Bharat / city

گجرات میں نئے سات کورونا وائرس کی تصدیق

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 7:04 PM IST

گجرات میں غیر ممالک سے لوٹے 12 افراد سمیت کل 14 افراد کورونا وائرس سے متاثر۔

Gujarat coronavirus cases rise to 6
فائل فوٹو

گجرات میں کوروناوائرس (کووڈ19) انفیکشن کے آج چھ اور معاملوں کی تصدیق ہونے کے بعد ریاست میں ایسے لوگوں کی تعداد بڑھ کر 14 ہوگئی ہے۔

ریاست کےنائب وزیراعلی اور وزیر صحت نیتن پٹیل نے بتایا کہ ان میں سے12 غیر ملکی لوٹے، جو گجراتی ہیں۔ سب سے زیادہ معاملے احمدآباد میں، تین سورت اور وڈوردرا میں اور ایک راج کوٹ اور گاندھی بگر میں ہے۔

وزیراعلی وجے روپانی نے کہاکہ ریاست میں کورونا پھیلنے کےلحاظ سے مرحلہ دو اور مرحلہ تین کے درمیان کی صورت حال میں ہے۔ انہوں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں اور ہر طرح سے احتیاط برتنےکی کوشش کریں۔ دوسری جانب ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلنے پر روک کے لیے 31 مارچ تک ریستراں میں کھانے اور غیر ضروری دکانوں کو بند کرنے سمیت کئی اعلان بھی کئےہیں۔ سبھی پارک وغیرہ کو بھی بند کردیا گیا ہے۔

پہلی بار 19مارچ کو دو معاملوں کی تصدیق ہوئی تھی اور کل پانچ اور آج سب تک چھ معاملے اور ملے ہیں۔وبامیں مبتلا پائےگئے لوگوں کے رابطے میں آئے لوگوں کو الگ تھلگ کرکے ان کی نگرانی کی جارہی ہے۔اس دوران کورونا کے پھیلاؤ پر روک کےلئے احمدآباد شہر میں بھی دفہ 144 یعنی چار سے زیادہ لوگوں کے ایک مقام پر جمع ہونے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔پولیس ڈپٹی کمشنر آشیش بھاٹیا نے یہ اطلاع دی۔اس سے پہلے بھاونگر،راج کوٹ، سورت وڈودرا میں بھی ایسا کیاگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.