ETV Bharat / city

گجرات محکمہ تعلیم نے نئے تعلیمی سال کا کیلنڈر جاری کیا

دسویں اور بارہویں کے بورڈ کے امتحانات 14 سے 30 مارچ تک ہوں گے جبکہ گرمیوں کی چھٹیاں 35 دن اور دیوالی کی چھٹی 21 دن کی ہوگی۔

author img

By

Published : Sep 9, 2021, 1:38 PM IST

new academic year calendar in gujrat
new academic year calendar in gujrat

گجرات حکومت کے محکمہ تعلیم کی جانب سے نیا ٹائم ٹیبل جاری کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے 2021 اور 2022 کے اعلان کردہ تعلیمی کیلنڈر کے مطابق گرمیوں کی چھٹیاں 35 دن اور دیوالی کی چھٹیاں 21 دن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم گجرات کے نئے ٹائم ٹیبل کے مطابق نویں سے بارہویں جماعت کے پہلے سمسٹر کا امتحان 18 سے 27 اکتوبر تک ہوگا جبکہ دوسرے سمسٹر کے امتحانات 27 جنوری سے 2 فروری تک کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ دسویں اور بارہویں کے بورڈ کے امتحانات 14 سے 30 مارچ تک ہوں گے جبکہ گرمیوں کی چھٹیاں 35 دن کی ہوگی اور دیوالی کی چھٹی 21 دن کی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: احمد آباد: الف خان مسجد اپنی حالت زار پر اشک بار

غور طلب ہے کہ گزشتہ سال ریاستی حکومت نے کورونا وبا کی صورت حال کے پیش نظر ایک بڑا فیصلہ لیا تھا جس کے تحت گزشتہ سال ریاست میں بورڈ کا امتحان منسوخ کر دیا گیا تھا اور طلبہ کو بغیر امتحان کے اگلی کلاس میں پرموشن دے دیا گیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.