کورونا وائرس جیسی مہلک بیماری کے سبب بڑی تعداد میں لوگوں نے اپنی جانیں گنوائیں ہیں اور جس کی وجہ سے ان کے اہل خانہ نے اپنا سہارا کھویا ہے۔ ایسے لوگوں کو معاوضہ فراہم کرنے کے لیے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین احمدآباد کی خاتون صدر فریدہ گھانچی نے احمدآباد کے کلیکٹر کو میمورنڈم بھیجا ہے۔
فریدہ گھانچی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ لوگوں نے اپنے گھر والوں کو کھویا ہے۔ مرنے والا کبھی واپس نہیں آتا لیکن جن گھروں میں کورونا وائرس کے سبب اموات Death Due to Corona Virus ہوئی ہے، ان کے اہل خانہ کو گجرات حکومت نے صرف 50 ہزار روپے کا معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔ اتنی مہنگائی کے اس دور میں 50 ہزار روپے سے کچھ نہیں ہوتا، اس لیے ہم نے احمدآباد کے کلیکٹر اور حکومت سے مطالبہ Demand From the Government کیا ہے کہ 50 ہزار کی جگہ 4 لاکھ کا معاوضہ متاثرین کے اہل خانہ کو فراہم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: کووڈ سے ہلاک فرنٹ لائن ورکرز کا معاوضہ جلد ادا کرنے کا مطالبہ
انہوں نے کہا کہ ہم مظلوموں اور عوام کے حق کی لڑائی لڑتے ہیں، اس لیے اگر حکومت 4 لاکھ کا معاوضہ نہیں دے گی تو ہم احتجاج کریں گے۔